اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر جو اپنے ارد گرد کافی نظر رکھتے ہیں اور پاکستان میں ہونے والے اچھے کاموں کی تعریف بھی کرتے رہتے ہیں۔گذشتہ روز وہ اسلام آباد میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ شیلٹر ہوم پہنچ گئے۔ انہوں نے اس بات کی اطلاع مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام کے ذریعے کی۔ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد میں شیلٹر ہوم
دیکھنے گیا۔اسٹاف کا کام قابل تعریف ہے، حکومت نے احسن قدم اٹھایا،لیکن ایسے بہت سے لوگوں کو دیکھ کر دکھ ہوا جو کھانا نہیں خرید سکتے۔ کچھ بے گھر لوگوں کے ساتھ آلو انڈہ کھایا اور ان کی ہلا دینے والی کہانیاں سنیں۔ کیسے ایک شخص 400 روپے کی روزانہ آمدن سے چھ سے آٹھ لوگوں کے خاندان کی کفالت کر سکتا ہے؟واضح رہے کہ حال ہی میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان پوسٹ کی کارکردگی کو سراہا تھا۔