جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

روحی بانو کے بعد ایک اور معروف پاکستانی خاتون چل بسیں

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ روحی بانو کے بعد پاکستان کی مشہور خاتون شیف فاطمہ علی کینسر کے خلاف جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئیں، تفصیلات کے مطابق فاطمہ علی نے 18 سال کی عمر میں اپنا شیف بننے کا خواب پورا کرنے کیلئے نیویارک کا رخ کیا اور کھانے بنانے کی تربیت دینے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ انسٹیٹیوٹ سے تربیت حاصل کی۔دو سال قبل ڈاکٹرز نے فاطمہ علی کو ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص کی تھی جس کے بعد انہوں نے ہمت و بہادری سے

کینسر کو شکست دی لیکن گزشتہ سال ایک بار پھر ان میں کینسر کی تشخیص کی گئی تھی۔ 29سالہ پاکستانی شیف میں کینسر کے مرض کی تشخیص آخری مرحلے میں ہوئی تھی۔کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ کرنے والی فاطمہ کو ڈاکٹرز نے ایک سال کی زندگی کی خبر سناکر ان پر بم گرادیا تھا جس کے بعد بہادر و باہمت فاطمہ نے اپنی بقیہ زندگی بھرپور انداز میں گزارنے کی ٹھانی اور کئی ٹی وی شوز میں شرکت کی تھی ،ان کے انتقال کی خبر سن کر مداح افسردہ ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…