اسلام آباد ( آن لائن)ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ گاڑیاں در آمد کرنے کیلئے گفٹ سکیم کا غلط استعمال کیاگیا لیکن اب گفٹ سکیم میں گاڑی کی در آمدترسیلات زر سے کرنا ہوگی۔ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب کے مطابق فنانس ترمیمی بل کسان دوست ہے جس میں زرعی قرضے دینے پر بینکوں کو ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔ زرعی قرض دینے والے بینک پر ٹیکس 20 فیصد کیا جا رہا ہے جبکہ اس سے پہلے
زرعی قرض دینے والے بینک پر ٹیکس 39 فیصد تھا۔ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ لگڑری گاڑیوں کی در آمد کی حوصلہ شکنی چاہتے ہیں، اسی لیے لگڑری گاڑیوں پر ٹیکس بڑھایا گیا ہے تاکہ درآمدی بل کم کیا جاسکے۔گاڑیاں در آمد کرنے کیلئے گفٹ سکیم کا غلط استعمال کیاگیا لیکن فنانس ترمیمی بل میں گفٹ سکیم میں گاڑی درآمدکرنے کا طریقہ کار درست کیا گیا ہے۔ اب گفٹ سکیم میں گاڑی کی در آمدترسیلات زر سے کرنا ہوگی۔