اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا ٹوئٹ معمولی بات نہیں ہے اگر اس ٹوئٹ کو ہلکا لیا گیا تو ملک میں جمہوریت نہیں چل سکے گی اگر وزیراعظم کا معاون خصوصی دھمکی دے تو کیا برداشت کیا جا سکتا ہے؟۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی حکومت اور اپوزیشن دونوں سے چلتی ہے اگر ایک نہیں ہوگا تو کام نہیں چلے گا حکومت دل کھلا کرتی ہے اور دماغ کو وسیع کرتی ہے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا
ٹویٹ معمولی بات نہیں ہے اگر اس ٹویٹ کو ہلکا لیا گیا تو ملک میں جمہوریت نہیں چل سکے گی اگر وزیراعظم کا معاون خصوصی دھمکی دے تو کیا برداشت کیا جا سکتا ہے، ہمارے کسی رکن نے عمران خان کے حوالے سے بات نہیں کی تنقید اور نوک جھونک ہوتی رہتی ہے آپ کسی کو گالی نہیں دیتے اسمبلی کے اندر نوک جھوک برداشت کی جا سکتی ہے یہ پہلی حکومت ہے جو بدتمیزی کرنے اور گالی دینے میں پہل کرتی ہے، دل کھلا کریں اجلاس کو چلنے دیں انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نان ایشوتھا۔