لاہور(این این آئی) ساہیوال میں آپریشن کے خلاف آواز اٹھانے والے پولیس کانسٹیبل کی پرانی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر سانحہ ساہیوال کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کانسٹیبل کو سانحہ ساہیوال آپریشن میں شامل ہونے اور واقعہ کا چشم دید گواہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کانسٹیبل نے اپنی نئے ویڈیو میں کہا کہ میں گزشتہ نو ماہ سے نوکری سے برخاست ہوں
میری باوردی تصویروں اور ویڈیو کو سانحہ ساہیوال سے نہ ملایا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق تقریبا نو ماہ قبل ساہیوال کے ایک پولیس کانسٹیبل نوید عالم ڈی پی او ساہیوال اور پولیس سسٹم کے خلاف پولیس کے اعلی افسران کو ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔ سانحہ ساہیوال کے بعد کانسٹیبل نوید کا وہی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال واقعہ کے وقت یہ کانسٹیبل نوید موقع پر موجود تھا اور واقعہ کا چشم دید گواہ ہے ۔ نوید عالم نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ وقوعہ ساہیوال کے وقت موقع پر موجود نہیں تھا میں گزشتہ نو ماہ سے نوکری سے برخاست ہوں اور میرا کرپٹ کلرک مافیا کے خلاف کیس عدالت میں چل رہا ہے کانسٹیبل نوید نے واضح کیا کہ اس نے وہ ویڈیو پولیس سسٹم کی کرپشن پر بنائی تھی نہ کہ سانحہ ساہیوال میں پولیس افسران کے خلاف بنائی گئی تھی۔ نوید عالم نے کہا کہ اگر سوشل میڈیا پر جاری میری اس ویڈیو کو سانحہ ساہیوال کے ساتھ منسلک کیا گیا تو میں ذمہ داران کو ایف آئی اے سائبر کرائم کے زریعے قانونی کاروائی کرواں گا۔ ساہیوال میں آپریشن کے خلاف آواز اٹھانے والے پولیس کانسٹیبل کی پرانی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر سانحہ ساہیوال کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کانسٹیبل کو سانحہ ساہیوال آپریشن میں شامل ہونے اور واقعہ کا چشم دید گواہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کانسٹیبل نے اپنی نئے ویڈیو میں کہا کہ میں گزشتہ نو ماہ سے نوکری سے برخاست ہوں میری باوردی تصویروں اور ویڈیو کو سانحہ ساہیوال سے نہ ملایا جائے ۔