لاہور( آن لائن )گذشتہ روز ائیرپورٹ سے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث شخص پکڑا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون کیس میں گذشتہ روز پکڑے جانے والا شخص مسلم لیگ ن کا رہنما نکلا ہے۔مسلم لیگ ن کا رہنما اور ملزم پی پی 138 کا صدر ہے۔گرفتار ہونے والا شیخ جمیل پی پی 138 میں مسلم لیگ ن کا سابق صدر رہا۔ملزم کو گذشتہ روز علامہ اقبال انبٹرنیشنشل ائیرپورٹ کی پارکنگ سے پکڑا گیا تھا۔اس سے قبل کسٹم حکام نے عمان سے آنے والی ائیر لائن سے ملزم ندیم کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر ہی شیخ جمیل کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم ندیم عمان ائیرلائن سے سامان لا رہا تھا جس میں آب زم زم کی بوتلوں کی آڑ میں موبائل فون چھپائے گئے تھے۔ملزم سے ایک ہزار سے زائد موبائل فون برآمد کیے گئے۔کسٹم حکام کے مطابق موبائل فون کی قیمت ایک کروڑ نوے لاکھ روپے بتائی جا رہی جس کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ایک اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت موبائل فون سمگلنگ روک کر اربوں روپے بچانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔