جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نان فائلرز کو 1300 سی سی گاڑی خریدنے کی اجازت، ہونڈا اٹلس اور سوزوکی کمپنی مشکلات کا شکارہوگئیں

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) حکومت کی جانب سے نان فائلرز کو 1300 سی سی گاڑی خریدنے کی اجازت دینے پر ہونڈا اٹلس کارز پاکستان (ایچ سی اے آر) خود کو ایک مشکل صورتحال کا شکار سمجھ رہی ہے کیونکہ وہ صرف 1339 سی سی اور اسے سے بڑی گاڑیاں بناتی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جاپانی آٹومیکر 1399 سی سی اور 1500 سی سی کی سٹی ویرینٹس، 1500 سی سی کی بی آر-وی اور 1800 سی سی کی سوک ماڈلز اسمبلز کرتی ہے۔ اس حوالے سے ایچ سی اے آر کے نائب صدر مقصود الرحمن نے وزیر خزانہ اسد عمر سے مطالبہ کیا کہ وہ نان فائلرز کو 1300 سی سی سے بجائے 1350 سی سی کی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دیں۔ادھر ہونڈا کے ساتھ ساتھ سوزوکی سوئٹ بھی اس حدود سے بالکل باریک سے مارجن سے باہر نکلتی ہے اور اس کی انجن کی صلاحیت 1328 سی سی ہے۔تاہم پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے ترجمان شفیق احمد شیخ کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر کمپنی کی فروخت میں کوئی بڑا اثر نہیں پڑے گا کیونکہ سوئف کی پیداوار اور فروخت کی شرح کم ہے۔دوسری جانب ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے 9 ماہ اپریل سے دسمبر 2018 کے منافع کے نتائج کا اعلان کیا اور ٹیکس کے بعد مفافع 2 ارب 68 کروڑ روپے ، ملط فی شیئر آمدنی (ای پی ایس) 18 روپے 78 پیسے رہی، اس آمدنی میں منافع سے 48 فیصد کمی ہوئی کیونکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ٹیکس کی ادائیگی کے بعد منافع 5 ارب 12 کروڑ روپے اور ای پی ایس 35 روپے 86 پیسے تھا۔  ایچ سی اے آر کے نائب صدر مقصود الرحمن نے وزیر خزانہ اسد عمر سے مطالبہ کیا کہ وہ نان فائلرز کو 1300 سی سی سے بجائے 1350 سی سی کی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…