ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم کے مرغبانی منصوبے کی وجہ سے ایک لاکھ خاندانوں کو روزگار کمانے کا موقع مل گیا

datetime 25  جنوری‬‮  2019 |

پشاور( آن لائن )خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے 100,000 خاندانوں کواپنا روزگار کمانے کے لیے مرغیاں اور مرغے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جس کے بعد خاندانوں کو روزگار کمانے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم عمران خان کے مرغبانی منصوبے پر عمل کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا کے لائیو سٹاک ڈپارٹمنٹ نے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31جنوری تک پراجیکٹ کی رپورٹ جمع کروائیں۔

تاہم محکمے نے مقرر کردہ تاریخ سے قبل ہی اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں 10مرغیاں اور 2مرغے پنجاب حکومت سے کم نرخ پر دینے کی سفارش کی ہے۔صوبائی لائیو سٹاک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شیر علی کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی 100 دن کی منصوبہ بندی کے تحت لائیوسٹرڈپارٹمنٹ نے قابل ذکر کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ترقیاتی شعبہ اور مالیاتی وزارت سے مشاورت کے بعد صوبائی حکومت کو یہ منصوبہ منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پیکج کی پہلی منظور جون کے ماہ میں مل جائے گی۔جس کے بعد صوبے کے لوگوں کے درمیان مرغیاں اور مرغے تقسیم کیے جائیں گے. واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غربت مٹا پروگرام کا اعلان کیا تھا تاہم اس میں مرغیوں اور انڈوں کے ذکر سے مخالفین نے مذاق اڑنا شروع کر دیا تاہم جس چیز کا مذاق ہمارے ملک میں بناا جا رہا ہے عالمی میڈیا اسی کی تعریف کر رہا ہے۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ آرٹیکل میں وزیراعظم عمران خان کے غربت مٹا پروگرام کی تعریف کی گئی تھی۔آرٹیکل میں لکھا گیا ہے غریب اور ورکنگ کلاس نے مرغیوں کے منصوبے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے خوشحال خاندانوں نے بھی غریبوں کی حالت بہتر کرنے کی ترجیح کو سراہا۔منصوبے کا مقصد غریب گھرانے کو آمدنی کاذریعہ مہیا کرنا ہے۔ آرٹیکل کیمطابق غریب گھرانے اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جب کہ شہری گھرانے بھی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…