چیئر لفٹ سے چھلانگ لگا کر لڑکی کے خودکشی کا معاملہ، لڑکی کو بہلا پھسلا کر لے جانیوالے نوجوان گرفتار،افسوسناک انکشافات

25  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) ایس ایچ او تھانہ لورہ شہزاد جدون نے چیئر لفٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی دو شیزہ (ش) کے کیس کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ مرحومہ کے موبائل سے ابتدائی تفتیش میں نصف درجن سے زائد مبینہ عاشقوں کی فہرست تیار، لڑکی کو بہلا پھسلا کر لورہ لیکر جانے والے شہزاد اور عقیل کو واقعہ کی پہلی رات گرفتار کرنے کے بعد 5لاکھ روپے رشوت لیکر چھوڑ دیا

ڈھوک کالا خان راولپنڈی کا رہائشی آصف بھی لڑکی کے موبائل سے ڈیٹا نکلنے پر پولیس کو رام کرنے میں کامیاب، ڈھوک بابو عرفان کا رہائشی 12سالہ سعد مرحومہ کے موبائل سے 2میسیج نکلنے پر 2راتوں سے لورہ تھانے میں بند، ایس ایچ او تھانہ لورہ نے 12سالہ سعد کو مرحومہ کی خودکشی کی وجہ قرار دیتے ہوئے واقعہ کے درج کردہ ایف آئی آر میڈیا سے شیئر کرنے سے انکار کر دیا میڈیا کے طرف سے مرحومہ کو لورہ لیکر جانے اور شادی کا جھانسہ دے کر دھتکارنے والے شہزاد اور عقیل کو چھوڑنے کی وجہ پوچھنے پر ایس ایچ او تھانہ لورہ نے فون پٹخ دیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری اور معاملے میں کسی بے گناہ کو ملوث نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق جنوری کے ابتدائی عشرے میں ڈھوک بابو عرفان (ڈبل روڈ) راولپنڈی کی رہائشی (ش) نامی دوشیزہ اپنے دوست کے شادی کے چکر میں گھر والوں کو بتائے بغیر لورہ جا پہنچی، گھر سے بھاگ نکلنے اور محبوب کی طرف سے ٹھکرا نے کے بعد (ش) نامی دو شیزہ نے تھانہ لورہ کے حدود میں لگی چیئر لفٹ (ڈولی) سے چھلانگ لگا کر جان دے دی لورہ پولیس کے واقعہ کے بعد ابتدائی تفتیش میں دوشیزہ کو لورہ بلانے اور لیکر جانے کے عمل میں ملوث لورہ کے ہی دو لڑکوں (شہزاد اور عقیل) کو گرفتار تو کیا تاہم گرفتار شدگان کو تھانے حوالات میں ایک رات گزارنے سے قبل ہی بھاری نذرانہ ایٹھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا

لورہ پولیس نے اس کے بعد مرحومہ کے موبائل ڈیٹا سے اس سے قبل لڑکی سے رابطے میں رہنے والے نصف درجن سے زائد عاشقوں سے کمائی کا منصوبہ بناتے ہوئے اگلے مرحلے میں ڈھوک کالا خان کے رہائشی آصف کو بھی تھانے میں تفتیش کیلئے بلایا جس نے بعدازاں خرچہ پانی لگا کر معاملے سے جان خلاصی کرائی، لورہ پولیس نے حرام کی بے لگام حوس پوری کرنے کیلئے ڈھوک بابو عرفان کے رہائشی 12سعد حبیب کو بیان ریکارڈ کرانے کے بہانے تھانہ لورہ بلا کر حوالات میں بند کر دیا، آن لائن سے رابطے کرنے پر ایس ایچ او تھانہ لورہ شہزاد جدون نے 12سالہ سعد حبیب درج کیے گئے مقدمہ میں نامزد قرار دیتے ہوئے درج کردہ ایف آئی آر کے کاپی میڈیا سے شیئر کرنے سے انکار کر دیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کے پی کے صلاح الدین محسود نے رابطہ کرنے پر یقین دہانی کروائی کہ معاملے کی غیر جانبدار انکوائری یقینی بنائے جائے گی اور اس کیس میں کسی معصوم کو ملوث کر کے بے جا تنگ نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…