جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’ زیرو لوڈ شیڈنگ‘‘ کے دعوؤں کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6سے10گھنٹے تک طوالت پکڑ گیا ،عوام کو اذیت ناک صورتحال سے دوچار 

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن ) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کی جانب سے راولپنڈی ریجن میں’’ زیرو لوڈ شیڈنگ‘‘ کے دعوؤں کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6سے10گھنٹے تک طوالت پکڑ گیا جس سے سرکاری ،نجی اور گھریلو سطح پر معمولات زندگی جام ہو کر رہ گئے سردی کی شدت میں گیس اور بجلی کی بیک وقت بندش نے عوام کو اذیت ناک صورتحال سے دوچار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آئیسکو کے پاس فرنس آئل کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث دوبارہ لوڈ شیڈنگ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے جبکہ دوسری جانب آئیسکو نے 0سے 10فیصد لائن لاسز کی رپورٹ دی تھی جس پر ریجن کے741فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دیا گیا تھا اس کے باوجود گزشتہ تمام عرصے سے ضروری مرمت کے نام پر بھی بجلی کی8سے10گھنٹے کا بندش کا سلسلہ جاری تھا تاہم گزشتہ روز سے آئیسکو حکام نے لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے اس ضمن میں تمام متعلقہ ایکسئین اور ایس ڈی اوز کو ان کے علاقے میں صارفین کی تعداد کے اعتبار سے بجلی بندش کے زبانی احکامات جاری کئے گئے ہیں جمعہ کے روز حکمنامے پر عملدرآمد کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں6سے8گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا آغاز ہو گیا ہے اس ضمن میں آئیسکو کے ذرائع نے بتایا کہ یہ قطعی طور پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہے بلکہ اس وقت آئیسکو کومختلف وجوہات کی بنا پر بجلی کی پیداوار کا مسئلہ درپیش ہے اور بجلی کی سپلائی کے کوٹے میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور کوٹے میں کمی کے باعث ہمیں مجبورا بجلی بند کرنا پڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ کوٹے میں کمی کے تناسب کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اس میں ہر گھنٹے کی بنیاد پر اتار چڑھاؤ آتا ہے تاہم امکان ہے کہ ایک دو دن میں صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا ادھر یکدم شروع ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صادق آباد ، مسلم ٹاؤن ، ڈھوک کالا خان ،کمیٹی چوک ، اندرون شہر،

راجہ بازار ڈھوک رتہ ، رتہ امرال ، ڈھوک حسو ، خیابان سرسید ، ٹیپو روڈ ، سرسید چوک ، پیرودھائی ، سٹلائیٹ ٹاؤن ،ٹنچ بھاٹہ ، صدر ، ڈھوک سیداں کمال آباد،اسلم مارکیٹ،خیابان میراں بخش،ڈھوک سیداں،فیصل کالونی،راحت کالونی ،گلزار قائد ، گلریز سمیت شہرو چھاؤنی کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے جس سے معمولات زندگی جام ہو کر رہ گئے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کے مطابق گزشتہ 2 دن سے ہر ایک گھنٹے بعد

ایک گھنٹے اور بعض علاقوں میں1گھنٹے بعد1گھنٹے کے لئے بجلی بند کر دی جاتی ہے بجلی کی غیر اعلانیہ وقت بے وقت بندش سے پانی کی قلت پیدا ہونے سے بھی شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں شہریوں نے کہاکہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے اعلان کے ساتھ یہ اعلان کیا تھا کہ صرف ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جائے گی جن علاقوں میں بجلی کی چوری کی جاتی ہے شہریوں نے مطالبہ کیاکہ اگرفی الفور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو واپڈا دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…