جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فوجی عدالت کا مطلب سول عدالتوں پراعتماد نہیں، حکومت اسرائیل سے تعلقات بڑھانا چاہتی ہے،مولانا فضل الرحمان نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) جمعیت علماء4 اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی عدالت کا مطلب سول عدالتوں پر اعتماد نہیں، اپوزیشن اتحاد میں کوئی پیشرفت نہیں ہورہی، اسرائیلی ویزہ کے اجراء4 سے حکومت اسرائیل سے تعلقات بڑھانا چاہتی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فوجی عدالتوں کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کوسول عدالتوں پر اعتماد نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت سانحہ ساہیوال کے حقائق سامنے لانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت سانحہ ساہیوال کے حقائق چھپانے کیلئے بیان بازی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں تین بجٹ پیش کرنا حکومت کی ناکامی ہے۔ فاٹا میں انتخابی حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد بارے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں کوئی پیشرفت نہیں ہورہی۔چاہتے ہیں کہ اپوزیشن تمام معاملات پر ملکر چلے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیلی ویزہ کے اجراء4 سے حکومت اسرائیل سے تعلقات بڑھانا چاہتی ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی بھی فوجی عدالتوں میں توسیع کے خلاف جبکہ ن لیگ حق میں ہے۔ ن لیگ واضح کہہ چکی کہ ملٹری کورٹس انہی کے دور حکومت میں بنائی گئی تھیں۔ اسی طرح فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق سپیکر سر دار ایاز صادق سے رابطہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ رابطے میں حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کا وقت مانگا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قائد حزب اختلاف فوجی عدالتوں کے قیام کے معاملہ پر حکومتی کمیٹی سے ملاقات کیلئے تیار نہیں۔ اپوزیشن نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم سے کم کسی سے حکومتی عہدیدار سے فوجی عدالتوں کے معاملہ پر بات نہیں ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے بھی اس معاملہ پر صرف قیادت کے مابین مشاورت کا مطالبہ کیا ہے۔۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…