اسلام آباد ( آن لائن ) جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلرنے وفاقی دارالحکومت میں قائم شیلٹر ہومز کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں کے ساتھ آلو، اور انڈہ کڑی بھی کھائے۔پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں گھومنے اور مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا جاری کردہ تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان میں روزانہ 400 روپے کمانے والا شخص 6۔8افراد پر مشتمل گھرانے کے اخراجات کیسے پورا کرسکتا ہے۔مارٹن کوبلر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں شیلٹر ہومز کا عملہ بہتر کام کر رہا ہے،
لیکن انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں بہت سے افراد کو کھانے کی سہولت میسر نہیں ہے اور انکے پاس رہنے کیلئے گھر نہیں ہے۔ جرمنی کے سفیر نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے شیلٹر ہومز میں بے گھر افراد کے مسائل بھی سنے اور انہیں ان کی کہانی سن کر افسوس ہوا۔ انہوں نے شیلٹر میں موجود افراد کے ساتھ ملکر آلو، انڈہ اور کری بھی کھائی اور تصاویر سوشل میڈیا پر آویزاں کیں۔ واضع رہے کہ جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر پاکستان میں تعیناتی کے بعد سے لیکر ملک کے مختلف حصوں میں جاتے اور مختلف مسائل کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔