ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا قومی مشروب کون سا ہونا چاہئے، اورنج جوس، گنے کا جوس یاگاجر کا جوس ؟سروے مکمل، حکومت نے قومی مشروب کے نام کا اعلان کردیا

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این ین آئی) حکومت پاکستان نے گنے کے جوس کو قومی مشروب قرار دے دیا۔حکومت پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پول کیا گیا جس میں پوچھا گیا کہ پاکستان کا قومی مشروب کون سا ہے، پول میں اورنج جوس، گنے کا جوس اور گاجر کا جوس کے آپشن رکھے گئے تھے۔

سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر گنے کے جوس کو قومی مشروب کا اعزاز دیا گیا۔حکومت کی جانب سے کرائے گئے پول کے مطابق 7616 صارفین نے ووٹ دئیے، 81 فیصد افراد نے گنے کے جوس کا انتخاب کیا جبکہ 15 فیصد نے اورنج جوس اور 4 فیصد نے گاجر کے جوس کو منتخب کیا۔واضح رہے کہ گنے کے فوائد سے مستفید ہونے کے لیے یہ بہت کم قیمت پر ہر جگہ دستیاب ہوتا ہے۔گنے کا رس مختلف نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو ہماری عمومی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، گنے کا رس گلہ میں خراش اور نزلے کے علاج کا بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے۔گنا پٹھوں کی مضبوطی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری قدرتی گلوکوز کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے۔یہی نہیں بخار میں مبتلا شخص کو ڈاکٹرز خود ہدایات جاری کرتے ہیں کہ مریض کو گنے کا رس پلایا جائے۔یرقان کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے گنے کا رس کسی اکسیر سے کم نہیں کیونکہ یہ جسم میں گلوکوز کی سطح کو مطلوبہ حد تک پہنچا کر مریض کی جلد بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ حکومت پاکستان نے گنے کے جوس کو قومی مشروب قرار دے دیا۔حکومت پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پول کیا گیا جس میں پوچھا گیا کہ پاکستان کا قومی مشروب کون سا ہے، پول میں اورنج جوس، گنے کا جوس اور گاجر کا جوس کے آپشن رکھے گئے تھے۔سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر گنے کے جوس کو قومی مشروب کا اعزاز دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…