ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہ محمود قریشی کا بھارت کے ساتھ کھوکھرا پار راستہ بھی کھولنے کاعندیہ ،کرتار پور منصوبے کے صرف پہلے مرحلے پر پاکستان کتنے ارب روپے خرچ کریگا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر کوٹ (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتار پور راہ داری کے بعد کھوکھرا پار راستہ کی کھولنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کرتار پور راہ داری کھول کر پوری دنیا میں امن کا پیغام دیا، پہلے مرحلے میں 2 سے ڈھائی ارب روپے منصوبے پر خرچ کئے جائیں گے،وفاقی حکومت کسی کی خواہش پر ختم نہیں ہوسکتی ، حکومت اپنے پانچ سال پورے کریگی،

آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکنے، دوست ممالک سے مدد لی ۔جمعہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہ داری کھول کر پوری دنیا میں امن کا پیغام دیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 2 سے ڈھائی ارب روپے منصوبے پر خرچ کئے جائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم نے کرتارپور راہ داری منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت سمیت پوری دنیا سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان اس منصوبے کو سنجیدگی سے مکمل کریگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میری خواہش تھی کہ کھوکھرا پار راستہ بھی کھولا جائے تاکہ تھر سے لوگ راجھستان کی جانب آسانی سے جاسکیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی حکومت نے بھی اس سے پہلے سنجیدگی سے بات نہیں کی، ہماری حکومت نے یہ بہت بڑا فیصلہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 173 ممالک کے الیکٹرانک ویزہ دینے کی سہولت کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 50 ممالک کے لوگوں کو ایئر پورٹ پہنچنے پر ہی ارائیول ویزہ مل جائیگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس فیصلے سے تجارت کو فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگاانہوں نے کہاکہ ہماری لیڈرشپ نڈر ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وفاقی حکومت کسی کی خواہش پر ختم نہیں ہوسکتی، 5 سال مکمل کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکنے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے دوست ممالک سے مدد لی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ملک کے معاشی ماہرین نے ٹیکس اصلاحات بل کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ عمرکوٹ اور تھرپارکر میں پانی کی شدید قلت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ 10 سالوں میں عوامی مسائل کیوں حل نہیں کئے گئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ازسرِ نو دیکھنا چاہتا ہے، عمران خان اور امریکی صدر کی ملاقات کا وقت دینا ابھی قبل از وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موثر معاشی سفارتکاری کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے، ضمنی مالیاتی ترمیمی بل تجارت، سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دے گا۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ یہ بل تجارتی اور مالی خسارے پر قابو پانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا،اس میں ہاؤسنگ، صنعتوں اور زراعت کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ حوصلہ شکنی سے درآمدات کو کم کر رہے ہیں،آنے والے دنوں میں معاشی ترقی کے ثمرات نظر آئیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس ملک کو کس نے لوٹا اور تباہ کیا یہ سب جانتے ہیں،

پچھلے 10 برسوں میں اس ملک کو تباہ کیا گیا، لوگوں نے ہمارے آنے کے بعد بھونچال کھڑا کردیا تھا کہ معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا، یہ لوگ جانتے تھے کہ معیشت کا بھٹہ کون بٹھا کر گیا اور کس حالت میں ہمیں معیشت ملی تھی، پچھلے 10 برسوں میں معاشی فیصلے کس نے کیے تھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کے پی کے کی طرح سندھ اور پنجاب کی پولیس کو بھی بہتر کریں گے، سیاسی بنیادوں پر پولیس میں کالی بھیڑوں کو لایا گیا جن کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، پولیس کا کام لوگوں کی جان لینا نہیں بلکہ عوام کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ایک سوا ل پر انہوں نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی ضرورت ہے، امریکی صدر کی عمران خان سے ملاقات ہوگی تو دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک تعلقات مضبوط ہوں گے۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں کرتاپور راہداری کھولنے سے سکھ کمیونٹی کو بے پناہ خوشی ہوئی ہے،ہمیں پوری دنیا سے کمال کا ریسپانس ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارہ مقصد آسانیاں پیدا کرنا اور لوگوں کو جوڑنا ہے، دریائے راوی کے ساتھ جو بند بننے ہیں وہ مکمل ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوں کو کیا دیا،پیپلزپارٹی نے سندھ میں ظلم کی انتہا کر دی ہے، مٹھی کے ہسپتال کو دیکھیں روز بچے مر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب چیف جسٹس صاحب تشریف لاتے ہیں تو ہسپتالوں اور سڑکوں کو رنگ روغن کر دیا جاتا ہے ،وزیراعظم کو یہاں لے کر آؤں گا اور انہیں یہاں کی غربت دکھاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ ساہیوال میں ملوث اہلکاروں کو ہٹادیا گیا ہے اور ان کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…