منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے اگر پانچ سال پورے کرلئے تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کیا ہوگا؟ بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال افسوناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور اس کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔ایک انٹرویومیں نورالحق قادری نے کہا کہ سانحہ ساہیوال افسوناک واقعہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وفاق اور پنجاب حکومت اس معاملے پرمتحرک ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سی ٹی ڈی کے اعلی حکام کو پہلی بار ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کوعبرتناک سزا بھی دی جائے گی۔نورالحق قادری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی تحریک انصاف

حکومت سے خوفزدہ ہے، دونوں کو معلوم ہے کہ اگرپی ٹی آئی نے پانچ سال پورے کئے تو ان کی حکومت کبھی نہیں آئے گی، وزیرخزانہ اسد عمر 50 سال کا گند 4 ماہ میں صاف نہیں کرسکتے، آئی ایم ایف سے قرضہ ان کی شرائط پر نہیں اپنی شرائط پر لیں گے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ آپریشن کی وجہ سے فاٹا میں مردم شماری صحیح نہیں ہوئی، فاٹا میں دوبارہ ٹھیک طرح مردم شماری ہونی چاہیے، اس وقت فاٹا کو صوبائی اسمبلی کی 16 نشستیں دی گئی ہیں جبکہ 26 ہونی چاہئیں، فاٹا میں راتوں رات عدالتیں قائم نہیں ہوسکتیں، اس کے لئے وقت درکار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…