جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والا جیل میں ہے، نواز شریف کو کچھ ہوا تو اسکی ذمہ دار حکومت ہو گی ، پرویز ملک

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والا جیل میں ہے، اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی ،حکومت فوری نواز شریف کی صحت سے متعلق امور کو دیکھے اور انہیں فوری ہسپتال منتقل کرے ۔گذشتہ روز لاہور دفتر میں پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،جے آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،حکمران جوڈیشنل کمیشن سے کیوں خائف ہیں ؟ ۔ایک گھرانہ تباہ وبرباد ہو گیا اس طرح کے واقعات کو نظرانداز کیا گیا تو پھر آئندہ کسی کی جان و مال، عزت و آبرو محفوظ نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر کسی کو پوائنٹ سکورنگ کرنے کی ضرورت نہیں پنجاب حکومت وعدے کے مطابق سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنائے ، جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مطمئن نہیںیہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے اس پر پورے ملک میں ایک ہی آواز ہے اور سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…