لاہور (آن لائن) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید کی سربراہی میں بنائے گئے ڈاکٹروں کے بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے طیبعی معائنے پر مبنی تفصیلی میڈیکل رپورٹ کورٹ لکھپت جیل حکام کو فراہم کر دی ہے اور جیل حکام کو بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایک ہفتہ قبل باقاعدہ دل کا دورہ بھی پڑا تھا جس کی تصدیق سابق وزیر اعظم کے طیبعی ٹیسٹوں میں ہو چکی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی آئی سی حکام نے نواز شریف کے مکمل طیبعی معائنے میں لئے گئے بعض ٹیسٹوں
کی پازیٹو رپورٹ کے باوجود ہسپتال میں داخل کرنے کی بجائے واپس جیل بھیج دیا ہے جس سے ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ طبیعی رپورٹ میں اس بات کی بھی تصدیق ہو گئی ہے کہ نواز شریف کو ہائی بلڈ پریشر ، شوگر اور گردہ کا مرض بھی لاحق ہو چکا ہے جبکہ شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے ماہرین پی آئی سی کے اس رویے کو نواز شریف کے علاج میں سنگین غفلت قرار دے رہیں ہیں اور مشورہ دے رہے ہیں کہ نواز شریف کو فوری طور پر مکمل علاج کے لئے پی آئی سی میں داخل کروایا جائے۔