لاہور (آن لائن) العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید بامشقت کی سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے حالات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حق میں ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں سابق وفاقی وزیر پرویز رشید سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن خریدنا نہیں پڑے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ جارحانہ حکمت عملی اپنا کر علیم خان کیس
کو اٹھایا جائے۔ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کی کلاس لی یا نہیں۔ ایوان کے اندر اور باہر علیمہ خان کے حوالے سے آواز اٹھائی جائے۔ سابق وزیراعظم نے اپنے پارٹی رہنما طلال چوہدری کو ہدایت جاری کہ وہ ٹاک شوز میں شرکت کریں اور علیمہ خان کیس کے حوالے سے جارحانہ رویہ اختیار کریں۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے علیمہ خان کے حوالے سے نواز شریف کو بریفنگ دی۔ ملاقات کرنے والوں میں وکلاء کا ایک وفد بھی شامل تھا۔