اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہاہے کہ حکومت کسی کا ٹرائل نہیں کررہی،ادارے ٹرائل کررہے ہیں،اپوزیشن کہتی ہے الیکشن ٹھیک نہیں ہیں تو پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے اور الیکشن میں چلی جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہاکہ ہمارا لیول بالکل ختم ہوگیا ہے ،
ہم تھڑے لیول کے لوگ ہیں اور لوگوں کو یہی کچھ دکھا رہے ہیں، مراد سعید نے بالکل ٹھیک بات کی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ہم حکومت ہیں اور جوابدہ ہیں، منی بجٹ کی ہر طرف سے پذیرائی ہوئی ہے ، پارلیمنٹ میں حکومت اپوزیشن سے بلیک میل نہیں ہوگیانہوں نے کہا کہ ہم کسی کا ٹرائل نہیں کررہے ہیں، سپریم کورٹ نے کہا ہواہے اور ادارے ٹرائل کررہے ہیں، اگر اپوزیشن کہتی ہے کہ الیکشن ٹھیک نہیں ہیں تو پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے اور الیکشن میں چلی جائے ، اپوزیشن اداروں پراثر انداز ہونا چاہتی ہے تاکہ ان کو مقدمات میں ریلیف ملے ، بڑی سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں حکومت کو بلیک میل کررہی ہیں۔انہوں نے کہا نواز شریف کو باقاعدگی سے چیک کررہے ہیں ، ان کو جس قسم کی طبی سہولیات کی ضرورت ہے ، وہ ضرور ملیں گے ، اگر شہباز شریف کو منسٹر انکلیو میں گھر اور 25گاڑیوں کا پروٹوکول مل سکتاہے تو ان کوبھی جس سہولت کی ضرورت ہے مل جائیگی۔ وزیر اعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہاہے کہ حکومت کسی کا ٹرائل نہیں کررہی،ادارے ٹرائل کررہے ہیں،اپوزیشن کہتی ہے الیکشن ٹھیک نہیں ہیں تو پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے اور الیکشن میں چلی جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہاکہ ہمارا لیول بالکل ختم ہوگیا ہے ، ہم تھڑے لیول کے لوگ ہیں اور لوگوں کو یہی کچھ دکھا رہے ہیں، مراد سعید نے بالکل ٹھیک بات کی ہے۔