12 ارب کے نئے ٹیکسوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نئے فنانس بل سے کیا فرق پڑے گا؟،ایف بی آر نے حیرت انگیزوضاحت جاری کردی

24  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بعض اخبارات میں چھپنے والی اِس خبر کی تردید کی ہے جس کے مطابق فنانس سپلیمنٹری (سیکنڈ امنڈ منٹ) بل2019ء4 میں 12 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔جمعرات کے روز جاری کردہ ایک اعلامیہ میں ایف بی آرنے متعلقہ خبروں کو غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فنانس سپلیمنٹری (سیکنڈ امنڈ منٹ) بل2019ء4 میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔درآمدی بل کے حجم کو کم کرنے اور روپے کی قیمت

کو مستحکم رکھنے کے لیے1800 سی سی سے زائد انجن پاور گاڑیوں کی درآمد اور اسی طرح پاکستان میں بننے والی 1800 سی سی سے زائد انجن پاور گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے دو سے تین ارب روپے کیے محصولات متوقع ہیں جبکہ اسی بل میں کم از کم 10 ارب روپے سے زائد کے ریلیف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔فنانس بل سے مجموعی طور پر ایف بی آر محصولات میں 6.8 ارب روپے کی کمی آئے گی جس سے کاروباری افراد کی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…