منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کی غیر قانونی تقرری بارے محفوظ شدہ فیصلہ جاری 

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی غیر قانونی تقرری کے حوالے سے 3ستمبر 2018ء کو محفوظ کیا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے، عدالت عظمیٰ کے حکم نامے کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹر پی سی ای اور پی آئی اے کی پوسٹ پر تقریری کامجاز قانونی ادارہ ہے مشرف رسول سیاف کی بطور سی ای او پی آئی اے تعیناتی متعلقہ قوانین کے برعکس عمل میں لائی گئی،

مشرف رسول سیان کی تقرری کیلئے قائم سلیکشن کمیٹی غیر قانونی جبکہ اس وقت کے مشیر ہوابازی (سردار مہتاب عباسی) کی کمیٹی اثرانداز ہونا ادارے میں سیاسی مداخلت قرار دی گئی ہے حکم نامے کے مطابق عدالت عظمیٰ کی طرف سے بطور سی ای او پی آئی اے برطرف کیے گئے مشرف رسول سیان نے مجاز اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹر کو تعیناتی کیلئے کوئی انٹرویو نہیں دیا اور نہ ہی مجوزہ تقرری میں بی او جی کی رائے شامل کی گئی، جسٹس اعجاز الحسن کی طرف سے تحریر کردہ اس 14صفحات پر مشتمل اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور خلاف میرٹ تقریریوں کی صورت میں کیسز عدالتوں میں اتے رہے ہیں جسٹس اعجاز الحسن نے لکھا ہے کہ اقربا پروری اور سیاسی بنیادوں پر تقرریوں سے ادارے تباہ ہوتے ہیں پی آئی اے کی تباہ حالی کی وجہ بھی ادارے میں سیاسی مداخلت قرار دی گئی ہے قبل ازیں معاملہ کی سماعتیں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے کیس۔ عدالت عظمیٰ نے3ستمبر کو اس حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کو آج جاری کیا گیا ہے اس معاملہ میں عدالت عظمیٰ میں پی آئی اے کے روٹس دیگر ایئرلائنز کو فروخت کرنے کے حوالے سے مین درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی تھی جبکہ سی ای او پی آئی اے کی تعیناتی کے حوالے سے مجوزہ تفصیلی حکم نامہ اب جاری کر دیا گیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…