اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حالت تشویشناک،محکمہ داخلہ نے محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کردیا

datetime 24  جنوری‬‮  2019 |

لاہور ( آن لائن)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے طبی معائنے کے لئے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،محکمہ داخلہ نے میڈیکل بورڈ کے متعلق محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ناساز طبیعت کے باعث

طبی معائنے کیلئے نئے میڈیکل بورڈ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کیا ہے ، میڈیکل بورڈ میں ماہرین امراضِ قلب اور دیگر طبی ماہرین شامل ہونگے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے محکمہ داخلہ سے رابطہ کر کے آگاہ کیا تھا کہ نواز شریف پی آئی سی سے واپسی پر اپنے دل کے بوجھل بھاری پن کی شکایات کر چکے ہیں اور اسی وجہ سے سابق وزیر اعظم کو دوبارہ ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے جہاں ضرورت پڑنے پر نواز شریف کی انجیو گرافی بھی کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ مریم نواز شریف بھی اپنے والد کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں جبکہ گذشتہ روز سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میڈیا سے نواز شریف کی صحت کے بارے میں فیملی کو پتہ چل رہا ہے، ن لیگی رہنما اور کارکنان اپنے قائد کی صحت سے متعلق گہری تشویش کا شکار ہیں، نواز شریف کی طبی رپورٹس اہلخانہ اور ذاتی معالجین کو فوری دی جائیں تاکہ ان کا علاج شروع ہو سکے۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری عمران خان اور پنجاب حکومت پر ہوگی۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے طبی معائنے کے لئے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،محکمہ داخلہ نے میڈیکل بورڈ کے متعلق محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کر دیا۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…