اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سیکورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکہ، چارسیکورٹی فورسزکے اہلکاروں سمیت10افراد زخمی ،ایمرجنسی نافذ

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربت(آن  لائن) بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکہ ،چارسیکورٹی فورسزکے اہلکاروں سمیت10افراد زخمی ہو گئے دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت شہر میں ہوٹل کے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب کھڑی موٹر سائیکل دھماکہ خیز مواد سے پھٹ گئی

دھماکہ کے نتیجہ میں چار سیکورٹی فورسز اہلکاروں سمیت چھ افراد ضمیر ولد رحیم بخش ساکن آبسر، بارہ سال کی بچی نورین بنت ظفر ، شاکر ولد محمد عمر ساکن دیہات،اشرف ولد عبدالصمد ساکن خاران، محمد رستم ولد عزیز الرحمن ساکن خیبر پختونخواہ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال تربت پہنچا دیا گیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کا تھا جوبارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھے دھماکے کی جگہ کے قریب ایک دکان میں بھی آگ لگ گئی فائر بریگیڈ کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیاہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں،پولیس اورانتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کرکے تحقیقات شروع کردی ،آخری اطلاعات تک کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہ ہوسکی۔  بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکہ ،چارسیکورٹی فورسزکے اہلکاروں سمیت10افراد زخمی ہو گئے دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے بلوچستان کے علاقے تربت شہر میں ہوٹل کے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب کھڑی موٹر سائیکل دھماکہ خیز مواد سے پھٹ گئی دھماکہ کے نتیجہ میں چار سیکورٹی فورسز اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…