ہفتہ‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، سانحہ ساہیوال سے متعلق اہم فیصلے،دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو فوری انصاف فرہم کرنے اور واقعے میں ملوث افراد کے چالان عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ کابینہ نے پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے اقدامات کرنے اور پیمرا لاہور کے شکایات سیل میں تعیناتیوں کی منظوری دیدی ہے ۔

جمعرات کووزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو فوری انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے چالان عدالت میں پیش کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزردار سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخواکی طرز پر پنجاب میں پولیس ایکٹ لایا جائیگا، یہ تجربہ پہلے خیبرپختونخوا میں بھی کامیاب رہا ہے، پہلے مرحلے میں پنجاب کے 100پولیس سٹیشنزکوماڈل پولیس سٹیشنزبنایا جائیگا جبکہ پولیس کلچرتبدیل کرنے کیلئے افسران و اہلکاروں کی جدید خطوط پرتربیت کی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کابینہ کو نئے مالیاتی ترمیمی بل پر بریفنگ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلی باردنیا کیلئے اوپن کر رہے ہیں اور ویزا سے متعلق بڑی تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویزا رجیم سے صحافیوں اور تاجروں کو بہت فائدہ ہوگا، جبکہ بیرون ملک پاکستانی بھی اس سے استفادہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے نئی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے اقدامات کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر متعلقہ فریقین سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ اجلاس میں پیمرا لاہور کے شکایات سیل میں تعیناتیوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ کیلئے اضافی مالی بندوبست کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے ایراء کے این ڈی ایم اے میں انضمام پر بھی زور دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…