جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہراہوں کو جدید اور مارڈرن ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنے کیلئے اقدامات شروع 

datetime 24  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن ) شاہراہوں کو جدید اور مارڈرن ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنے کے حوالے سے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں او ر ابتدائی طور پر این ایچ اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں انٹیلی جینٹ ٹرانسپورٹریشن اینڈ روڈز مانیٹرنگ سسٹم نصب کردیا گیاہے ،جوکہ کم وبیش 100 سے زائد مختلف کیمروں کی LEDs سکرین پر مشتمل ہے۔تمام تر کیمروں میں مختلف سافٹ ویئرز لگائے گئے ہیں جوکہ بیک وقت سکیورٹی ،موسم کی صورتحال،

ٹریفک کی نقل وحمل کوڈرون کیمروں سے باہم کرنے کے ساتھ ساتھ جملہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے ہمکنار کیا گیا۔یہ گفتگوڈپٹی ڈائریکٹر ایم آئی ایس نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد وقاص ملک نے این ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران بشمول چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک،سجاد افضل آفریدی ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس،ملک احمد خان ممبر انفراسٹرکچر پی اینڈ ڈی ڈویڑن ،ابرار احمد جوائنٹ سیکرٹری (بجٹ) فنانس ڈویڑن ،الطاف اصغر سینیئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت مواصلات،ڈاکٹر طاہر محمود حیات وائس پریذیڈنٹ نیسپاک ،حمید اختر چیف این ٹی آر سی ،صلاح الدین ممبر فنانس این ایچ اے ،عا صم امین ممبرپلاننگ این ایچ اے، سعید احمد ملک سیکرٹری این ایچ اے اور ارباب ڈھکن ممبر ای سی این ایچ اے کو انٹیلی جینٹ سکیورٹی سسٹم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک نے اراکین ایگزیکٹو بورڈ کو بتایا کہ موجودہ شاہراہوں کو اپ گریڈ کرکے ان پر انفارمیشن ٹرانسپوٹریشن سسٹم کو روشناس اور ٹیکنالوجی کی تنصیبات کا عمل لاہور۔عبدالحکیم موٹروے(M۔3) پر نصب کر دیا گیا ہے جبکہ ہکلہ۔ڈیرہ اسماعیل موٹروے(سی پیک)،ملتان۔سکھر موٹروے او ر مستقبل قریب میں پایہ تکمیل ہونے والے تمام منصوبوں پر ٹیکنالوجی نصب کی جائے گی۔بریفنگ میں بتایا گیاکہ لاہور۔عبدالحکیم موٹروے اگلے ماہ کے وسط تک حتی الوسعٰ ٹریفک کیلئے کھولنے کے اقدامات کو یقینی بنایاجارہا ہے۔

لاہور۔عبدلحکیم موٹروے پروجیکٹ سٹیٹ آف آرٹ کے منصوبے سے مزین کردیا گیا ہے اور تمام تر انتظامات کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے منسلک کردیا گیا ہے۔ایمرجنسی صورت حال سے نبرآزما،ٹریفک حادثات کی روک تھام پر قابو پانا،لائن مارکنگ،ڈیجیٹل ایل ای ڈی سکرین کی تنصیبات،الیکٹرنک ٹال سسٹم ،ماڈرن ،کشادہ اور آرام دہ سروس ایریازکو اچھے خطوط پر چلانے اور اس کے نظم ونسق کے انتظامات کی کیمروں کی ذریعے مانیٹرنگ کرنے کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ لاہور۔عبدالحکیم موٹروے سیکشن پر کم سے کم افرادی قوت کی شمولیت سے گریزاں پالیسی کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیاگیا ہے اور تمام تر نظم ونسق کو ڈیجیٹل کنٹرول سسٹم اور کنٹرول روم ،الیکٹرانک وزن کرنے والے کانٹے جیسے نظام سے منسلک کیا گیا ہے۔جبکہ ٹریفک کی رفتار پر قابو پانے کیلئے کیمروں کے ذریعے کنٹرولنگ سسٹم روشناس کیا گیا اور خلاف ورزی کے حامل گاڑیوں کو موٹروے سے باہر نہیں نکال سکیں گے۔تمام گاڑیوں کی آمدورفت کے حوالے سے نمبرز پلیٹ تک کو آن کیمرہ ریکارڈ کیاجائے گا۔مزید بتایا گیاکہ فائبر آپٹکس سسٹم کی انسٹالیشن بھی کی گئی ہے اور مستقل قریب میں وی ٹو وی مانیٹرنگ کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہمکنار کیاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…