اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

ساہیوال میں قتل ہونے والا ذیشان کیا کام کرتا تھا؟ واقعہ والے دن اس نے کہاں جانا تھا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  جنوری‬‮  2019 |

لاہور (نیوز ڈیسک) ذیشان  کے بھائی احتشام کا کہنا ہے کہ میرا بھائی کمپیوٹرز خریدنے کے لیے اکثر کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی آتا جاتا رہتا تھا، سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کے بھائی نے بتایا کہ گزشتہ رمضان اس کے بھائی نے اپنی بیوی اور بچی کے ساتھ باغ آزاد کشمیر میں گزارا تھا، انہوں نے کہا کہ اگر پولیس اہلکار میرے بھائی کو زندہ پکڑ لیتے تو لگائے گئے تمام من گھڑت الزامات کا جواب مل جاتا۔

ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذیشان کے بھائی نے کہا کہ بتایا یہ جا رہا ہے کہ کسی دہشت گرد کے ساتھ ان کے بھائی کی تصویر بھی ہے، احتشام نے کہا کہ تصویر سے کسی کو دہشت گرد کہہ دینا کہاں کا انصاف ہے، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ذیشان بھائی کے تقریباً سبھی دوستوں کو جانتا ہوں، ایک پولیس والے کی حیثیت سے مجھے آج تک کوئی مشکوک حرکت محسوس نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی زیادہ تر گھر میں رہتے تھے اور ان کے دوستوں کا گھر میں آنا جانا بہت ہی کم تھا، وہ کمپیوٹر دوسرے شہروں سے لا کر گھر رکھتے تھے اور کسی دکاندار نے کمپیوٹر خریدنا ہوتا تو وہ قینچی مارکیٹ سے گھر آتے تھے اور سامان بک کروا کر چلے جاتے تھے، میرے بھائی کبھی گھر سے جھگڑ کر یا بغیر بتائے نہیں گئے۔ ذیشان  کے برادر نسبتی عبدالشکور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے والے دن وہ مقتول کی فیملی کو اپنی کار پر ساہیوال شادی پر لے کر جا رہا تھا اور اس کے بعد ذیشان نے ساہیوال میں اپنے سسرال آنا تھا، انہوں نے بتایا کہ ذیشان عادت کے اعتبار سے بہت شرمیلا انسان تھا۔ ذیشان کے بھائی احتشام کا کہنا ہے کہ میرا بھائی کمپیوٹرز خریدنے کے لیے اکثر کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی آتا جاتا رہتا تھا، سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کے بھائی نے بتایا کہ گزشتہ رمضان اس کے بھائی نے اپنی بیوی اور بچی کے ساتھ باغ آزاد کشمیر میں گزارا تھا



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…