اسلام آباد(این این آئی)چینی سفارتخانہ کی جانب سے پولیس کا رسپانس چیک کرنے کے لئے اچانک ایمرجنسی کال چلا دی گئی ایمرجنسی کال چلتے ہی پولیس، رینجرز، بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے چینی سفارتخانہ پہنچ گئے پولیس کے سینئر افسران، بم سی ٹی ایف ،پولیس کمانڈوز ،ریسکیو 15 ،کیو آر ایف،سی آئی ڈی،سپیشل برانچ،انوسٹی گیشن ونگ ،ٹریفک ڈویژن، فائر بریگیڈز اور ایمبولینسز موقع پر پہنچی ریہرسل کا مقصد یہ تھا کہ کسی بھی
ہنگامی صورتحال میں بروقت کاروائی عمل میں لائی جانے کو یقینی بنایا جا سکے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں کو پندہ منٹ میں چینی سفاتخانہ پہنچنے ڈی آئی جی سیکیورٹی وقار احمد چوہان نے انہیں شاباش دی۔چینی سفارتخانے کی طرف سے بروقت کاروائی پر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا اور سفارتخانے کے عہدیداران کی طرف سے بتایا گیا کہ ایمرجنسی کال کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رسپانس چیک کرنا تھا۔