لاہور (آن لائن) سانحہ ساہیوال پر بنائی گئی جے آئی ٹی کے ارکان چونگی امر سدھو پہنچ گئے۔ واقعہ میں زخمی بچوں کے بیان قلمبند کئے۔ سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی ابتدائی رپورٹ کے بعد کام مزید تیز۔ واقعہ میں زخمی بچوں کے بیان بھی قلمبند کر لئے گئے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز شاہ سمیت دیگر ارکان بچوں سے ملنے انکی رہائش گاہ چونگی امرسدھو گئے۔ کمیٹی نے تین میں سے دو بچوں کے بیان قلمبند کیے۔ جبکہ انتہائی گبھرائی ہونے کی وجہ سے ایک بچی کا
بیان نہیں لیا جا سکا۔ پاپا کہتے رہے کہ مت مارو چاہے پیسے بھی لے لو لیکن پولیس والوں نے ایک نہ سنی اور گولیا مار دیں۔ ذرائع کے مطابق بچوں نے وہی بیان دیا جس کا اظہار وہ اس سے پہلے ویڈیو میں کر چکے ہیں۔ ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آپریشن میں شامل سی ٹی دی کے زیر حراست 5 اہلکاروں کے بیان آج دوبارہ قلمبند کئے جائیں گے۔ جبکہ واقعہ کے عینی شاہدین کو جے آئی ٹی نے لاہور بلوایا ہے تاکہ انکے بھی دوبارہ تفصیلی بیان قلمبند کیے جاسکیں۔