اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سانحہ ساہیوال پر بنی جے آئی ٹی کا گولیوں سے چھلنی متاثرہ گاڑی کا جائزہ ، جانتے ہیں کل کتنی گولیاں ماری گئیں؟

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(اے این این)سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے واقعہ میں متاثرہ گاڑی کا معائنہ کیا جس سے گولیوں کے 52 خول اکٹھے کئے گئے، 46 گولیاں ایس ایم جی اور 6 گولیاں نائن ایم ایم سے فائر کی گئی تھیں۔سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹیم ساہیوال پہنچی جہاں مزید عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ جے آئی ٹی اراکین نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور گولیوں سے چھلنی متاثرہ گاڑی کا بھی معائنہ کیا۔

گاڑی پر 52 گولیوں کے نشانات ملے ہیں جن میں سے 46 گولیاں ایس ایم جی اور 6 گولیاں نائن ایم ایم سے فائر کی گئی تھیں۔ جے آئی ٹی کی آمد کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے، آر پی او ساہیوال شارق کمال بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے موقع پر آئے۔سانحہ ساہیوال میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو تھانہ نورشاہ منتقل کر دیا گیا تھا، تھانے کے گرد بھاری نفری تعینات ہے۔ متاثرہ گاڑی کو بھی کرائم سین سے تھانہ یوسف والا منتقل کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…