پولیس کے کنوارے جوان خوشی سے نہال ! لڑکا ہو یالڑکی، پہلی شادی پر کتنے ہزار کی خصوصی گرانٹ ملے گی؟حکومت نے شاندار اعلان کردیا

24  جنوری‬‮  2019

کراچی(اے این این) سندھ پولیس کے ویلفیئر بورڈ نے غیر شادی شدہ اہلکاروں کے لیے “شادی گرانٹ” مختص کردی ہے۔ سندھ پولیس کے مرد یا خواتین اہلکاروں کو پہلی شادی کرنے کے لیے 50 ہزار روپے خصوصی گرانٹ ملے گی۔ گرانٹ کے حصول کے لیے اہلکاروں کو خود کو کنوارا ثابت کرنا ہوگا کیوں کہ یہ گرانٹ صرف پہلی شادی کرنے والے اہلکاروں کو ہی ملے گی اور شادی ہونے کے ایک ماہ کے اندر اندر اہلکار کو نکاح نامہ بھی جمع کرانا لازمی ہوگا۔

سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ڈاکٹر رضوان احمد خان نے بتایا کہ سندھ پولیس کی ایک لاکھ 15 ہزار کی نفری میں سے ایک اندازے کے مطابق 20 ہزار سے زائد اہلکار کنوارے ہیں۔ ڈاکٹر رضوان احمد کے مطابق مرد یا خواتین کنوارے اہلکاروں کو گرانٹ کے حصول کے لئے ملازمت کا تقرر نامہ، کنوارا ثابت کرنے کے لیے نادرا کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) اور شادی کا دعوت نامہ جمع کرانا ہوگا۔ ڈاکٹر رضوان کے مطابق ماضی میں سندھ پولیس ملازم کے صرف ایک بیٹے کی شادی کے لیے 10 ہزار روپے گرانٹ دی جاتی تھی جو اب بڑھا کر 50 ہزار روپے کردی گئی ہے اور اب پولیس ملازم کے دو بچوں کی شادی کرنے کے لیے گرانٹ فراہم کی جائے گی۔ اے آئی جی ویلفیئر کے مطابق سندھ پولیس کے شہید ملازمین کے بھی دو بچوں کیلئے خصوصی شادی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ ماضی میں نکاح نامہ جمع کرانے کی صورت میں خصوصی شادی گرانٹ دی جاتی تھی مگر اب شادی گرانٹ ایڈوانس میں ملے گی تاہم شادی ہونے کے بعد ایک ماہ کے اندر اندر پولیس ملازمین کو اصل نکاح نامہ اور دیگر دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…