فواد چوہدری5سال تک پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والی پارٹی کے ترجمان ،2سال ایوان سے بھاگے اور تنخواہیں بھی لیتے رہے وزیر اطلاعات کو کھری کھری سنا دی گئیں

24  جنوری‬‮  2019

لاہور(اے این این)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس میں عوام دشمن بجٹ کیخلاف پارلیمانی طریقے سے احتجاج کیا ، ہم نے عمران خان کی طرح پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی نہ تحریک انصاف کی طرح پارلیمنٹ پر حملہ کیا، فواد چودھری اب اس جماعت کی ترجمانی کر رہے ہیں جوپانچ سال تک پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے رہی ۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے کل اسمبلی میں عوام دشمن بجٹ کے خلاف پارلیمانی طریقے سے احتجاج کیا، تحریک انصاف اور عمران خان کی طرح پارلیمنٹ پر لعنت نہیں بھیجی۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہم نے عمران خان کی طرح سول نافرمانی کی تحریک کابھی اعلان نہیں کیااور نہ ہی ہم نے ساہیوال واقعے پر لاہور کو لاک ڈاؤن کیا اور نہ پارلیمنٹ اور پنجاب اسمبلی پرحملہ کیا۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چودھری اب اس جماعت کی ترجمانی کر رہے ہیں ،جو دو سال پارلیمان سے بھاگے اور تنخواہ بھی لیتے رہے۔فواد چودھری جس پارٹی کے آج کل ترجمان ہیں اس کی تاریخ کا تو مطالعہ کرلیں۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ آج فوادچودھری جس پارٹی کی ترجمانی کررہے ہیں، اس نے5 سال پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن غریب دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دے گی، ہم آمرانہ سوچ سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ وزرا کے بیانات ان کے فسطائی ذہن کی عکاسی کرتے ہیں۔پی ٹی آئی نے منتخب وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ کر باہر نکال دو کے نعرے لگائے، فوادچودھری پہلے اپنی پارٹی کی تاریخ کا مطالعہ کرلیں پھر آکر بیان دیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…