جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہ کی جائے بلکہ۔۔۔!!! سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کیلئے نیا ایس او پی جاری

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لیے نیا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) جاری کر دیا گیا۔ پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لیے نیا ایس او پی، سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) موبائلز لاہور نے جاری کیا، جس کے مطابق ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی بلکہ وائرلیس پیغام چلا کر اسے روکا جائے گا۔ایس او پی کے مطابق دوران تلاشی کسی قسم کی مزاحمت نہ کی جائے اور ناکوں پر صرف مشکوک گاڑی کو روکا جائے۔

یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے۔ایس او پی کے مطابق دوران ڈیوٹی گاڑیوں کے کاغذات چیک نہ کیے جائیں اور مشکوک گاڑیوں اور پیدل جانے والے افراد کی چیکنگ انڈرائیڈ فون سے کی جائے۔پولیس اہلکاروں کے لیے نیا ایس او پی ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب 19 جنوری کی سہہ پہر پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک مشکوک مقابلے کے دوران گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی 13 سالہ بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور تین بچے بھی زخمی ہوئے جبکہ 3 مبینہ دہشت گردوں کے فرار ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔واقعے کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے متضاد بیانات دیئے گئے، واقعے کو پہلے بچوں کی بازیابی سے تعبیر کیا گیا، تاہم بعدازاں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مارے جانے والوں میں سے ایک کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا۔میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیا، دوسری جانب واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی، جس کی رپورٹ میں مقتول خلیل اور اس کے خاندان کو بے گناہ قرار دے کر سی ٹی ڈی اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…