بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی رہائی کیخلاف دائر اپیل پر بڑا اور حیران کن حکم صادر کردیا،29جنوری کو کیا ہونیوالا ہے؟پوری قوم شدت سے منتظر

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف درخواست کے معاملے سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہآسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔قاری محمد اسلام نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کر رکھی تھی جسے اب سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔بنچ میں جسٹسن قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں۔تین رکنی بنچ 29 جنوری کو اپیل پرسماعت کرے گا۔واضح رہے سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ توہین رسالت کے مقدمے میں قید آسیہ بی بی کو رہا کیا گیا تھا ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا تھا ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم خان بھی بنچ کا حصہ تھے۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آسیہ بی بی کو الزامات سے بری کیا اور رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)نے اپنے کارکنان کو جمع ہونے کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آسیہ بی بی کو رہا کیا جائے تواس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائیں. عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد مذہبی جماعت کے کارکنان اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر جمع ہونا شروع ہوگئے اور وہاں روڈ کو بلاک کردیا، علاوہ ازیں اسلام آباد میں آبپارہ کے علاقے کو بھی بند کروادیا گیا۔ واضح رہے آسیہ بی بی کا تعلق مسیحی برداری سے ہے اور انہیں 2010 میں توہین مذہب کے الزام پر ایک مقامی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ ان کی سزا کو بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…