اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کارعامرمتین نے کہا ہے پوری قوم کو وزیراعظم کے اسمبلی میں آنے پر مبارک باد ہو، ہوسکتا ہے کہ سانحہ ساہیوال انہیں اسمبلی میں لایا، ہمارا حکومت پر اعتراض تھاکہ سانحہ ساہیوال کو وزرا نے اچھے انداز میں ہینڈل نہیں کیا اورغیر سنجیدگی دکھائی، پتہ نہیں میڈیا کو ان کیمرہ بریفنگ میں کیا بتایا گیا لیکن عوام کو اس کے حوالے سے ثبوت اورشواہد چاہئیں، اگر ایجنسیوں نے درست انفارمیشن دی توانہیں سیلوٹ اگر انہوں نے غلط انفارمیشن دی ہے تو انہیں بھی کٹہرے میں کھڑا کیاجائے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں
میزبان ثروت ولیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہااس واقعہ پر پوری قوم کوبڑی تکلیف تھی لیکن اس واقعہ کا سانحہ ماڈل ٹائون سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ماڈل ٹائون کا واقعہ سوچاسمجھا منصوبہ تھا، شہبازشریف جھوٹ بول رہے ہیں کہ انہوں نے تین روز میں ایکشن لیا،اس واقعہ پر تو اب تک کچھ نہیں ہوا۔پروگرام میں شریک تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہا ماڈل ٹاؤن واقعہ کامقصد طاہرالقادری کو سبق سکھانا تھا، حکومت نے ذیشان کا تعلق دہشتگردوں سے جوڑ دیا۔حیرانگی ہے عمران خان بھی رپورٹ سے مطمئن ہیں۔