نئے فنانس بل کے بعد کسٹم ڈیوٹی اور آر ڈی کم کرنے سے حکومت کو کتنے ارب کا نقصان ہو گا؟ ممبر ایف بی آر کا حیران کن دعویٰ

23  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن ) ممبر ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے کہا ہے کہ نئے فنانس بل کے بعد کسٹم ڈیوٹی اور آر ڈی کم کرنے سے حکومت کو چھ اشاریہ آٹھ ارب روپے نقصان اٹھانا پڑے گا ۔اسلام آباد میں 8 ہزار کے قریب دکاندار ٹیکس دے رہے ہیں چھوٹے دکانداروں کو بھی ٹیکس کے دھارے میں شامل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس بریفنگ سے کیا انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو چھوٹے دکانداروں کو ٹیکس کے دھارے میں لانے کے لیے

نئی سکیم شروع کی جارہی ہے۔ سب سے پہلے یہ سکیم اسلام آباد میں چلائیں گے اگر کامیابی ہوئی تو جولائی سے ملک کے دیگر حصوں میں بھی چلائی جائے گی ۔سستے گھر بنانے کے لیے بنکس کو کہا ہے کہ وہ قرضہ دیں بنک سے ہاوسنگ سوسائٹیز اور زراعت کے لیے آسان قرضے دیے جائیں گے ۔کیش ویلڈرال میں فائلر آدھا ٹیکس ادا کرتے تھے بل پاس ہونے کے بعد فائلر پر دونوں ٹیکس ختم کر دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم چا رہے ہیں کہ لوگ بیرون ملک پیسوں کی منتقلی غیر قانونی طریقے سے ناہو بلکہ بنکوں کے ذریعے پیسے منتقل ہوں اس کے علاوہ نا فائلر پر جعداد اور گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن اب نان فائلر 13 سو سی سی گاڑیاں خرید سکیں گے لگائی گئی پابندی میں ہم نے نئے بل میں نرمی کر دی ہے ان کے لیے پچاس فیصد ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ اوور سیز پاکستانیوں کے لئے بھی نرمی کی ہے وہ یہاں زمین خرید سکیں گے چھوٹے شادی حال ایک کنال اراضی پر مشتمل حال پر 5 ہزار ٹیکس دے گا۔ سود ٹیکس نان بینکنگ سیکٹر میں ختم کر دیا گیا ہے یکم جولائی سے اس پر عملدرآمد ہو گا 1800 سی سی زائد ہارس پاور کی گاڑیوں پر ٹیکس کو 20 سے 25 فیصد بڑھایا جائے گا موبائل کارڈ پر جب تک سپریم کورٹ کا تفصیل فیصلہ نہیں آجاتا تب تک ٹیکس نہیں لگے گا موبائل کارڈ پر ٹیکس کی وجہ سے خسارا ہوا ہے ۔مہنگی درآمدات پر ٹیکس بڑھایا جائے گا ۔

سٹاک ایکسچنج ممبر پر ایڈوانس ٹیکس لگایا ہوا تھا وہ ٹیکس ختم کر دیا ہے۔ کھیلوں کے فروغ کے لیے کمپنیوں کے ٹیکس میں بھی کمی کی ہے جن پاکستانیوں کے بیرون ملک جعدادیں ہیں اس حوالے سے تحقیقات ہو رہی ہیں۔جس پر ٹیکس لگتا ہو گا اس پر لگایا جائے گا۔ کینسر کے مریضوں کے لیے استعمال ہونے والے مختلف عزار پر ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی ہے

اس موقع پر ممبر کسٹم محمد جاوید غنی کا کہنا تھا کہ کسٹم میں کوئی بھی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی بلکہ پرانی کسٹم ڈیوٹی میں نرمی کر کے 6 اشاریہ �آٹھ ارب کی چھوڑ دی ہے پلاسٹک پر 5 فیصد ڈیوٹی تھی اسے کم کر کے 3 فیصد کر دیا گیا ہے کسٹم اور ایڈیشنل کسٹم فرنیچر۔لیدر۔اور اسی طرح کی سفر چیزوں پر 31 مارچ سے ٹیرف لائن میں کمی کر رہے ہیں وینڈنگ سیکڑ جو آٹو پارٹ بناتا ہے اس پر بھی کچھ ایکسپورٹ کے ایٹم تھے آر ڈی کو ختم کر دیا گیا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…