اسد عمر نے شہبازشریف کے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان ڈیسک بجانے پر مجبور ہو گئے

23  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے منی بجٹ کی تقریر کے دوران شہباز شریف کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی ڈیسک بجانے لگے۔بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ 2022 وہ سال ہوگا جب بجٹ خسارہ سب سے کم ہوگا اور عوام دوبارہ تحریک انصاف کو منتخب کریں گے۔ ہم زبان سے خود کو خادمِ اعلی نہیں بولتے بلکہ سمجھتے ہیں کہ ہم خادم ہیں۔ اسد عمر نے یہ بات کہی تو وزیر اعظم جو کہ ہیڈ فون لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں اپنی نشست سے

آگے ہوئے اور باقی ارکان کے ساتھ مل کر ڈیسک بجایا۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ الیکشن میں پنجاب حکومت نے اتنا خرچہ کیا کہ بجٹ میں 40 ارب سے زائد کا خسارہ چھوڑ کر گئے لیکن الیکشن کے سال میں پرویز خٹک نے کہا کہ پیسہ صوبے کے عوام کا ہے، اس لیے وہ 34 ارب روپے کا سرپلس چھوڑ کر آئے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جنہوں نے الیکشن خریدنے کی کوشش کی انہیں عوام نے گھر بھیج دیا اور جنہوں نے خدمت کی انہیں عوام نے دو تہائی اکثریت سے حکومت دی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…