پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

جاز نے صارفین کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کے لیے ایسی ایپ لانچ کر دی کہ جان کردوسرے نیٹ ورک بھی ایسا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

datetime 23  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی Jazzنے androidاور iOS پلیٹ فارمز پر موجود اپنے صارفین کے لیے Jazz TVایپ لانچ کر دی ۔صارفین Jazz TV ایپ پر موجود بہترین انٹرٹینمنٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنے پسندیدہ ٹی وی شوز سے لے کر لائیو اسپورٹس اسٹریمنگ دیکھ سکتے ہیں۔پاکستان بہت تیزی سے ٹیکنالوجی ٹرانسفارمیشن کی جانب گامزن ہے ۔ملک میں 60ملین سے زائد اسمارٹ فون یوزر مو جود ہیں

جس کے باعث سال 2018میں اسمارٹ فون پر ویڈیو دیکھنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جو کہ آئندہ آنے والے وقت میں مزید بڑھے گا۔اینڈرائیڈ اور iOS کی معروف ٹی وی ایپ Jazz TV کو صارفین کے لیے بہترین تجربے کی فراہمی کے لیے ڈیزائین کیا گیا ہے تاکہ ان کوPay Tv پر رہتے ہوئے سب کچھ میسر ہو ۔ اس پلیٹ فارم پر صارفین کو مختلف اقسام کے شاندار شوز میسر ہوں گے جن میں موویز ، انٹر ٹینمنٹ ، اسپورٹس اور میوزک کی کیٹگریز کو شامل کیا گیا ہے ۔Jazzکے پاکستان کو مسلسل ڈیجیٹل بنانے کے عز م میں TV Jazz ایپ ایک اہم قدم ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق سال 2020تک موبائل ایپس دنیا بھر میں ایپ اسٹورز کے ذریعہ 189ارب امریکی ڈالرکی آمدن حاصل کریں گی ۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی 91فیصدآ بادی اپنی سہولت کے سیلف سروس ایپس کو ترجیح دیتی ہے ۔ Jazzاپنے صارفین کی سہولت اور رسائی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے پاکستان کو ڈیجیٹائیز بنانے کے لیے کو ششیں کر رہا ہے ۔اس لانچ پر بات کرتے ہوئے ، Jazzکے ہیڈ آف مارکیٹنگ -کاظم مجتبہ نے کہا “مسلسل جد ت فراہم کے عز م کے ساتھ Jazz اپنے صارفین کے تجربے کو بہترین بناتے ہوئے جدید سروسز کو فروغ دے رہا ہے ۔Jazz TVایک ایسی پریمیم سروس ہے جو کہ صارفین کی انٹرٹینمنٹ کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے

یوزر کو 50سے زائد لائیو ٹی وی چینلز اور اپنے پسندیدہ ٹی وی شوز سے لطف اندوز ہونے کا موقع فرا ہم کرتی ہے ۔”انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا ” Jazzپاکستان میں اپنے صارفین کو بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے پر عز م ہے اور JazzTvپاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کے سلسلے کا ایک حصہ ہے ۔”Jazz TVپر مختلف مشہور ٹی وی شوز موجود ہیں جو صارفین اپنے Jazz 4Gڈیٹا اور Wi-Fiکے ساتھ کنیکٹ کر کے دیکھ سکتے ہیں ۔اس پلیٹ فارم پر کلاسک اور لائیو اسپورٹس دیکھنے کی سروس میسر ہے ۔آج کل Jazz Tvپاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ کی سیریز براہ راست نشر کر رہا ہے ۔ بہترین ہائی کوالٹی ویڈیواسٹریمینگ اور شاندار فیچرز کے ساتھ ایپ میں 50سے زائد لائسنس یافتہ چینلز دیکھے جا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…