نیب نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، نیب کی وابستگی کس سے ہے؟ دو ٹوک بات سامنے آ گئی

23  جنوری‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے،ملکی تاریخ کے سب سے بڑے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا قانون کے مطابق آغاز کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نیب لاہور بیورو کے دورہ کے موقع پر تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے

چیئرمین نیب کو میگا کرپشن مقدمات میں ابتک کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی ۔چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی سرب راہی میں نیب لاہور کی کارکردگی کو بھرپور سراہا۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تفتیشی افسران و پراسیکیوٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب آئین اور قانون کیمطابق فرائض سرانجام دے رہا ہے،نیب تفتیشی افسران بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کیمطابق اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے،نیب کا مقصد بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی قومی دولت کی برآمدگی اور اسے قومی خزانے میں جمع کروانا جبکہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے پر یقین رکھتا ہے اور نیب حوالات میں ملزمان کو جیل مینول سے زائد سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،نیب کسی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتا وائٹ کالر کرائمز میں تحقیقات قانون کیمطابق ٹھوس شواہد پر مبنی ہوتی ہیں جنکے لیے نیب کے تفتیشی افسران کو باقاعدہ کورسز کروائے جاتے ہیں۔جہاں قانون کے مطابق کیس بنتا ہوگا وہاں کسی خوف اور دباؤ کی پرواھ کیے بغیر میرٹ پر کیس بنائینگے اور جہاں کیس نہیں بنتا اسے قانون کے مطابق بند کر دینگے۔ جاوید اقبال نے مزید کہا کہ

نیب کے ہر ریجن میں علیحدہ طور پر شکایت سیل قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں پر شکایت کنندگان کی شکایات 2سے 3بجے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ ڑائریکٹر اور انکا سٹاف سنے گا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی نیب کو منتقلی معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے نیب پر اعتماد کی عکاسی کرتاہے،نیب نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا قانون کے مطابق آغاز کر دیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…