لاہور ( این این آئی)برٹش ایئر ویز نے 10سال کے بعد پاکستان میں اپنی سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اس حوالے سے برٹش ہائی کمشنر نے سیکرٹری ایوی ایشن کا خط لکھا ہے جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ رواں سال جون سے برٹش ائر ویز اسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی۔اس ماہ برٹش ائر ویز کا تین رکنی وفد 29اور 30جنوری کو
اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے گا۔وفد میں برٹش ایئر ویز کے دنیا بھر کے ایئر پورٹس کے ہیڈ پال کونٹری،ایڈوائزر برٹش ایئرویز ڈیوڈ کریگ اور ڈائریکٹر سیفٹی جوہن مانکس شامل ہیں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ اور پرامن ملک ہے،پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیکئے بھرپور اودامات کیے۔پاکستان میں برٹش ایئر ویز کا آپریشن دس سال سے بند تھا۔