لاہور( این این آئی ) پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے تفصیلی جواب آج ( جمعرات ) لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا جائے گا۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ادارے اپنی ذامہ داریاں پوری کریں تو ایسے تہوار منائے جا سکتے ہیں،پنجاب حکومت نے بسنت نہ ماننے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے آج عدالت میں تفصیلی جواب جمع کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے زیر
صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا ۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ محفوظ بسنت کی تیاری کیلئے 4 سے 6 ماہ کی ورکنگ درکار ہے،ادارے ذمہ داریاں پوری کریں تو ایسی سرگرمیاں ہو سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈور اور پتنگ کی تیاری رجسٹرڈ ہونی چاہیے اور باقاعدہ نظام وضع ہونا چاہیے، اس کے علاوہ دھاتی تار کے استعمال اور قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کہا کہ بسنت نہ منانے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کر رہے ہیں۔