سانحہ ساہیوال!جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آگئی لیکن پنجاب حکومت نے متاثرین کے زخموں پرنمک چھڑکتے ہوئے ایسا فیصلہ کرلیا کہ عوام میں غصے کی لہر دوڑ گئی

23  جنوری‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ اپنے بیان پر قائم ہوں کہ ساہیوال آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا،جے آئی ٹی رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کردیا گیا، ہماری کوشش ہے کہ مقدمے کا چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جلد پیش کیا جائے۔

بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر نہیں لاسکتے، جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کے تناظر میں جو اقدامات درکار تھے وہ اٹھالیے ہیں، جب تک جے آئی ٹی کی مکمل سفارشات نہیں آتی ابتدائی رپورٹ منظر عام پرنہیں لاسکتے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کر دیا گیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جلد پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بیان پر قائم ہوں کہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، چند دن انتظار کریں سارے معاملات سب کے سامنے آجائیں گے۔یاد رہے کہ 19 جنوری کی سہ پہر سی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کارروائی میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے متضاد بیانات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، واقعے کو پہلے بچوں کی بازیابی سے تعبیر کیا ۔بعدازاں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مارے جانے والوں میں سے ایک کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…