منی لانڈرنگ کیس! عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور کو بڑا سرپرائز دیدیا

23  جنوری‬‮  2019

کراچی(سی پی پی ) بینکنگ کورٹ نے آصف علی زرداری، فریال تالپور اور 9 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کردی جبکہ انور مجید اور عبدالغنی مجید کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 6 فروری کو ہوگی۔بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تو آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اسلام آباد میں ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے۔

اس موقع پر عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر موجود ہے، نہ ایف آئی اے کا ریکارڈ، کیس کیسے چلائیں، پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے، ریکارڈ اور تفتیشی افسر کو آنے دیں۔بینکنگ کورٹ کے فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ عدالت کیس سننے کو تیار ہے، مگر فائل موجود نہیں، عبوری چالان موجود ہے اور عدالت اسی کی بنیاد پر ضمانت سن سکتی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے مکالمے کے دوران کہا فائل ہے تو درخواست ضمانت پر دلائل دے دیں۔ اس موقع پر انور مجید کے وکیل نے درخواست کی کہ ایف آئی اے اب حتمی چالان پیش کرے تاکہ عدالت میں سماعت کی جائے، جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر ممتاز الحسن نے موقف اختیار کیا سپریم کورٹ کے حکم میں صرف معاملہ نیب کو بھیجنے کا کہا گیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ تھوڑا انتظار کرلیں اور ریکارڈ آنے دیں، آپ کو پورا موقع دیں گے۔ عدالت نے آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر 9 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 14 فروری کے لیے ملتوی کردی۔ جب کہ عدالت نے کیس میں نامزد انور مجید اور عبدالغنی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 6 فروری کے لیے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…