اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کا قطرپاکستانی کمیونٹی سے خطاب،بڑا اعلان کردیا

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحا(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ہیرو ہیں جبکہ منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر بھیجنے والے ولن ہیں ان کے خلاف میری جنگ ہے۔ مشکل حالات میں حکومت ملی لیکن اب عمران خان اورمیانداد جیسی پارٹنر شپ کر کے مشکل وقت سے نکالیں گے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ٹیکس 36 سے کم کر کے 16 کر دےئے ہیں سیاحت کو فروغ دے کر اتنا زرمبادلہ اکٹھا کریں گے کہ کبھی قرض نہ لینا پڑے جبکہ سبز پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت ہو گی۔

ایمانداری سے حکومت چلا رہے ہیں پانچ ماہ میں کرپشن کی کوئی شکایت نہیں ملی، منگل کے روز قطر کے اوکرہ سٹیڈیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب سے حکومت میں آئے ہیں کمرے میں بند ہو گئے ہیں عمران خان نے کہا ہے کہ جب سے حکومت میں آئے ہیں کمرے میں بند ہو گئے ہیں الیکشن کے بعد یہ میرا پہلا جلسہ ہے اور پہلے جلسے میں ہی بیرون ملک پاکستانیوں سے مخاطب ہوکر بہت خوش ہوں۔ محنت کش اللہ کے بہت قریب ہوتا ہے اور میں اووسیز پاکستانیوں کی بے حد عزت کرتا ہوں مجھ سے بہتر بیرون ملک پاکستانیوں کو کوئی نہیں جانتا انہوں نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا اور شوکت خاتم ، نمل یونیورسٹی اور تحریک انصاف کے لئے دل کھول عطیات دےئے ہیں بیرون ملک پاکستانی اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کر کے پیسے بچا کر پاکستان بھیجتے ہیں اس زرمبادلہ سے ہماری معیشت چلتی ہے وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہیرو ہیں جبکہ ان کے بھیجے ہوئے پیسے کو منی لانڈرنگ سے باہرکے ملکوں کو چھپانے والے ولن ہیں ان کے خلاف میری جنگ ہے عمران خان نے کہا کہ انتہائی مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، معیشت کی حالت ایسی تھی جیسے کسی کرکٹ ٹیم کے بیس رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہوں لیکن اب عمران خان اور جاوید میانداد جیسی پارٹنر شپ قائم کر کے معیشت کو سنبھالیں گے

کیونکہ دباؤ میں مجھے خوب کھیلنا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے جس طرح قطر نے انسانوں پر وسائل خرچ کر کے اپنی قوم کو اوپر اٹھایا ہے پاکستانی عوام پر بھی اسی طرح قومی وسائل خرچ کر کے اوپر اٹھائیں گے۔ اور ایسا ملک بنائیں گے کہ کسی پاکستانی کو بیرون ملک نوکری کی تلاش میں نہ جانا پڑے عمران خان نے کہا کہ قطری سرمایہ کار پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن کرپشن اور پچیدہ ٹیکس نظام کے باعث گھبراتے تھے ان کی سہولت کے لئے 36 قسم کی

ٹیکسوں کو کم کر کے صرف 16 کر دیا ہے حکومت دیانتداری سے چلائی جا رہی ہے پانچ ماہ میں کرپشن کی ایک بھی شکایت سامنے نہیں آئی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کا بہت سکوپ ہے سکھوں کا مکہ مدینہ ، کرتار پور پاکستان میں ہے جبکہ ساحل سمندر ، تاریخی سیاحت سے اتنا زرمبادلہ اکٹھا کر سکتے ہیں کہ کسی سے قرض نہیں لینا پڑے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں عوام کا غصہ قابل فہم اور جائز ہے ساہیوال واقعہ کے ذمے داروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گئی

وعدہ کرتا ہوں بہت جلدمتاثرہ خاندان کو انصاف ملے گاقطر سے واپسی پر پنجاب پولیس میں اصلاحات کرونگا تاکہ دوبارہ ایسا واقع پیش نہ آئے امیر قطر شیخ الحاج تمیم بن حمد التانی اور ہم منصب عبداللہ بن نصر بن خلیفہ التانی سے ملاقات کے بعد مطمن ہوں پاکستان اور قطر کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں وہ وقت دور نہیں جب ہمارا ملک ایک مثال بنے گا تبدیلی کا نعرہ لگایا ہے توانشاللہ تبدیلی لا کے دکھاؤں گا قطر کے ساتھ ساتھ پاکستان تمام برادر مسلم ممالک کے ساتھ مثالی تعلقات کا خواہاں ہے

اس دورہ قطر سے دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے آپشن کھلیں گئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوران ملاقات دوطرفہ تعلقات خصوصا اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو اطالبان سے مذاکرات اور ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کے بارے اورپاکستانیوں کے لیے روزگار کی فراہمی پر بات چیت ہوئی اور اہم اور تجارتی معاہدے بھی طے پائے گئے وزیر اعظم کا دورہ سرمایہ کاری اور دنوں ممالک کے روابط کو مربوط بنانے میں کلیدی ثابت ہوگا

پاکستان توانائی کے شعبے میں درپیش مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گئی پاکستانی افرادی قوت کو قطر میں روزگار ملنے سے ملک کے فارن کرنسی ریزورز میں بھی اضافہ ہو گا پہلے بھی چھ ماہ میں قطر کے ساتھ پاکستان کی تجارت میں اضافہ ہوا ہے اس دورہ قطر میں وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان ،وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری ،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے توانائی ندیم بابر،سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے علاوہ قطر میں پاکستانی سفیر سید احسن رضا شاہ ہمراہ تھے وزیر اعظم پاکستان کے دو روزہ دورہ قطر کے لیے قطری سپیشل فورسز اور خفیہ اہلکاروں کی بھاری نفری سیکورٹی کے لیے فرائض انجام دیتی رہی ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…