منی بجٹ ،حکومت کا مقامی انڈسٹری کو سپورٹ، 40 سے زائد ممالک کے لیے بزنس ویزہ کے قوانین میں نرمی کا فیصلہ

22  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن )حکومت نے منی بجٹ میں مقامی انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ 40 سے زائد ممالک کے لیے بزنس ویزہ کے قوانین میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت آج بدھ کو پارلیمنٹ میں اقتصادی اصلاحاتی پیکج منظوری کے لیے پیش کرے گی جس میں مقامی انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات کا اعلان کیا جائے گا اس کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بزنس ویزہ میں نرمی کے حوالے سے اقدامات کا اعلان

بھی کیا جائے بورڈ آف انوسٹمنٹ کے اعلی افسران کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ نے تجویز دی ہے کہ غیر ملکی بزنس مینوں کے ویزہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا چائے کیوں کہ ادارہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سیکورٹی کلیئرنس کے لیے متعلقہ اداروں کو دستاویزات بھجواتا ہے جس میں کئی کئی دن لگ جاتے ہیں ادراے نے تجویز دی ہے کہ تین دن کے اندر سیکورٹی کیلرنس دی جائے اگر تین دن کے بعد بھی متعلقہ ادراے کا آیا تو اسے اجازت ہی سمجھا جائے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک کے ویزہ ان لائن کرنے کی تجویز بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔حکام کے مطابق پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بہت پوٹنشل موجود ہے ویزہ مسائل کے باعث غیر ملکی سیاہ آنے سے گھبراتے ہیں۔ اس کے علاوہ اقتصادی اصلاحاتی پیکج میں کھیلوں کی مصنوعات، کیمکل ، انجینرنگ ،میڈیکل ،لیدر اور آٹو پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو کم اور ختم کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی ۔اس کے علاوہ اسٹاک ایکسچینج اور ریل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکسز کو کم کیے جانے کی تجویز بھی شامل ہے مزید براں نان فائلر کے لیے ٹیکس کی شرح کو برھانے کا بھی امکان ہے ۔اقتصادی اصلاحاتی پیکج آج بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…