وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہسپتال میں زخمی بچے کو پھول کیوں پیش کئے؟تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ بھی مخالفت میں بول پڑے

22  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہسپتال پھول لیکر نہیں گئے تھے ، یہ الگ بات ہے کہ کسی نے پکڑا دیئے اور وزیر اعلیٰ نے پیش کردیئے ، وزیر اعلیٰ کو یہ پھول پیش نہیں کرنا چاہئے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض فتیانہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی ہم کو ورثے میں ملی ہے اور ہم اس میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہسپتال پھول لیکر نہیں گئے تھے

وہ سانحہ ساہیوال میں زخمی بچوں کی عیادت کرنے گئے تھے ، یہ الگ بات ہے کہ کسی نے پکڑا دیئے اور وزیر اعلیٰ نے پیش کردیئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کویہ پھول پیش نہیں کرنا چاہئے تھے ، عثمان بزدار کی نیت ٹھیک ہے ، وہ ایک شریف آدمی ہیں ، کسی چھوٹے اہلکار نے ہوشیاری دکھائی ہوگی اور وزیر اعلیٰ کو پھول پکڑا دیئے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارٹی نے قانون بنایا تھا کہ سیدھی گولی مارو ، ہم اب چیزوں کو ٹھیک کررہے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…