کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنماء سنیٹر کرنل (ر)طاہر مشہدی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی شاہجہان بلوچ نے مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کا اعلان کردیاہے۔اس موقع پرکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیراور مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری سنیٹرسلیم ضیاء نے کہا کہ اقتدار آج بھی سابقہ حکمران جماعتوں کے پاس ہے،پی ٹی آئی کوصرف حکومت میں لایاگیا ہے۔حکومت اپنے کئے ہوئے
وعدوں کے خلاف جا رہی ہے۔ ان کے ووٹر رزبھی آج ان پر تنقید کر ہے ہیں6فیصد سے گروتھ ریٹئفیصد پر آگیا ہے۔عمران خان قوم سے معافی مانگیں اور یہ کہہ چلے جائیں کہ ملک کے حوالے سے ہماری تیاری نہیں تھی۔حکومت کسی معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے،سیلفی بنوانے کے بجائے حکومت کام پر توجہ دیں۔سانحہ ساہیوال کے بعد ایسا معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت میں کسی کی جان محفوظ نہیں۔سانحہ ساہیوال میں ملوث افراد کو سے عام پھانسی دیکر عبرت کا نشان بنانا چاہئے۔سینیٹر سلیم ضیاء نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے بارے میں حکومت کا موقف شرم ناک ہے،حکومت کسی معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مجرموں کو سر عام پھانسی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ منی بجٹ ایسے آرہے ہیں جیسے خان صاحب کی مرغیوں کے انڈے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔سابق گورنرمحمد زبیرمیمن نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں جو جھوٹ پر مبنی بیانات ہے حکومت وقت کے لئے با عث شرم کی بات ہے۔عمران خان شہید اور ان کے ہمنوا دہشت گرد کہہ کر سانحہ ساہیوال کے لواحقین کو دلاسہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا س واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس حکومت میں کسی کی جان محفوظ نہیں۔ اقتدار آج بھی سابقہ حکمران جماعتوں کے پاس ہے،پی ٹی آئی کوصرف حکومت میں لایاگیا ہے۔ حکومت اپنے کئے ہوئے وعدوں کے خلاف جا رہی ہے۔ ان کے ووٹر بھی آج ان پر تنقید کر ہے ہیں6فیصد سے گروتھ ریٹئفیصد پر آگیا ہے۔عمران خان قوم سے یہ کہہ چلے جائے کہ
ملک کے حوالے سے ہماری تیاری نہیں تھی۔سابق گورنر نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،گھر بنانے کے بجائے کراچی میں مکانات مسمار کئے گئے ،مسلم لیگ( ن)کے دور حکومت میں تجاوزات کی آڑ آنے والوں کو متابل دئے گئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے ووٹر دل پر ہاتھ رکھ کے بتائے کہ کیا یہ حکومت ہرماہ میں 5000 ہزار گھر بنا سکتے ہے۔ سینیٹر کرنل (ر)طاہر مشہدی نے کہا کہ 3 چار کروڑ خرچ کرکے ایک سیٹ لینے والا راتوں رات کروڑ پتی اور
ملک کا حکمران کیسے بن گیا۔عمران خان ملک میں طالبان آئیزیشن لیانے کی جستجو میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کونسلر کی سیٹ پر جن کے کاغذات مسترد ہوئے تھے وہ آج منسٹر بنے ہوئے ہے۔ ان سے کام کی توقع رکھنا بے وقفی ہے سینیٹر کرنل (ر)طاہر مشہدی نے کہا کہ ہٹلر کے زمانے میں بھی بچوں کے سامنے نہیں قتل کیا گیا۔سلیکشن نہیں جس دن ایلیکشن ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) جیتے گی ۔انہوں نے کہا کہ سارے کرپٹ پی ٹی آئی میں موجود ہے ۔ کرپشن کے نام سے عوام کو
بیوقوف بنایا جارہا ہے۔جلد ہی حکومت ایسکپوز ہوجائے گی۔ عوام کو تو کچھ نہیں ملا توسعودی اور یو اے ای کے پیسے 6 مہینے میں کہاغائب ہوگئے۔سابق صدر سپریم بار کونسل یاسین آزاد نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں جان بوجھ کر نام ایف آئی آر میں نہیں دئے گئے۔حکومت وقت اپنی پرانی باتوں پر عمل کر کے گورنر پنجاب اور وزیر اعلی سے استعفیٰ لیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی شاہجہان بلوچ نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت سے لاہور میں ملاقات کی۔میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہو اورمسلم لیگ (ن)کی کراچی میں مضبوطی کے لئے جدو جہد کرینگے۔آخر میں سانحہ بیلا میں ہلاک ہونے والوں کے لئے دعاء مغفرت کی گئی۔اس موقع پرمیاں نواز شریف کے قانونی دست راست یاسین آزاد،بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ اور دیگربھی موجود تھے۔