راولپنڈی ( آن لائن )ملک کے بالائی علاقوں سمیت ملکہ کوہسار مری میں2روز سے جاری برفباری اور مری میں2فٹ تک برف پڑنے سے ہزاروں سیاح مشکلات سے دوچار ہو گئے مری انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس کی بد انتظامی کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں مری میں سیاحوں کے رش کے باعث ٹریفک جام ، راستوں کی بندش اور شدید سردی نے سیاحوں کا مزہ پھیکا کر دیامری سے آنے والے سیاحوں کے مطابق اگرچہ اس وقت مری میں موسم انتہائی جوبن پر ہے اور
موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک کے دوردراز علاقوں سے سیاح اپنے بچوں کے ہمراہ آتے ہیں لیکن انتظامیہ و پولیس کی جانب سے موسم کی مناسبت سے کوئی انتظامات نہ ہونے سے شہری انتہائی اذیت سے دوچار ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے صرف بیانات کی حد تک تو انتظامات موجود ہیں لیکن عملی طور پر سیاح بے یارو مددگار نظر آتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے سنو بائیکس،خشک میوہ جات کے پیکٹس اور پانی کی بوتلوں کی فراہمی کا حقیقت سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں اگرچہ محکمہ ہائی وے کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے ہیوی مشینری موجود ہے لیکن انفرادی سطح پر برف میں پھنس جانے والے سیاحوں کی گاڑیاں نکالنے کے لئے ٹریفک پولیس یا انتظامیہ کا کوئی اہلکار کہیں نظر نہیں آتا جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے دی گئی ہیلپ لائن یا مسلسل مصروف ملتی ہے یا کال سننے کے بعد انتظار کی سولی پر لٹکا دیا جاتا ہے سیاحوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی ہیت کہ سیاحوں کی دیکھ بھال اور بروقت امداد کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔