منگل‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ،انڈیکس کی متعدد نفسیاتی حدیں بحال

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی36600،36700،36800اور36900کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں44ارب78 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.88فیصدزائدجبکہ61.49فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے

سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 39485پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز، بینکنگ اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39961پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھاؤ کے باعث کے ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس358.44پوائنٹس اضافے سے39902.21پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر348کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے214کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں44ارب78کروڑ7لاکھ17ہزار166روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر80کھرب15ارب3کروڑ42لاکھ20ہزار463روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر13کروڑ68لاکھ2ہزار450شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت1کروڑ23لاکھ11ہزار830 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے

رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے6900.00روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت69.00روپے اضافے سے8100.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سے7100.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت29.00روپے کمی سے1021.00روپے ہوگئی ۔منگل کوٹی آر جی پاک لمیٹڈکی

سرگرمیاں1کروڑ15لاکھ61ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1.21روپے اضافہ سے25.93روپے اورفوجی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں98لاکھ93ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت2.08روپے اضافے سے35.08روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس221.44پوائنٹس اضافہ سے19149.77پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس549.65 پوائنٹس اضافے سے67012.68پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس159.54پوائنٹس اضافے سے29238.40پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



ہرقیمت پر


اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…