اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا ہو گیا ، دل کے پٹھے بھی موٹے ہو گئے ،ٹیسٹ کی رپورٹ میں انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو طبی معائنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ،نواز شریف کی ای سی جی، ایکو کارڈیو گرافی اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے جس کے مطابق نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جبکہ دل کے پٹھے بھی موٹے ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کوانتہائی سخت سکیورٹی میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا ۔ سابق وزیر اعظم کی آمد کے پیش نظر ہسپتال کے باہر اور اندر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے جس کی وجہ سے ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ نواز شریف کی پی آئی سی آمد کی اطلاع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کارکن بھی ہسپتال پہنچ گئے ۔ذرائع کے مطابق پروفیسر شاہد حمید کی سربراہی میں ڈاکٹروں نے نواز شریف کے دل کے تین ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کی ای سی جی، ایکو کارڈیو گرافی اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جبکہ دل کے پٹھے بھی موٹے ہو گئے ہیں۔نواز شریف کے تھیلیمم ٹیسٹ کا رزلٹ چند گھنٹوں بعد آئے گا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے ۔ طبی معائنہ مکمل ہونے پر کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نواز شریف کو واپس اپنے ساتھ لے گئی ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…