اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

’’نئے پاکستان کو ڈوبتے دیکھ رہا ہوں‘‘ حکومت کا اب صرف مار دو اور پکڑ لو کا کام ہی رہ گیا‘عمران خان شدید تنقید کی زد میں

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں ملک کو ڈوبتے دیکھ رہا ہوں۔منگل کو سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سرکلر ریلوے اور سی پیک سے متعلق منصوبوں پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کو بنک گارنٹی دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کو متعدد خطوط لکھے ہیں لیکن ان کے جواب نہیں دیے جارہے۔

اس سے اندازہ لگا لیں کہ ان کی کراچی میں کتنی دلچسپی ہے‘ہفتہ بھر پہلے بھی وزیراعظم کو کے سی آر سے متعلق خط لکھا ہے‘میں اس لیے خط لکھتا رہتا ہوں کہ شاید کبھی تو اثر ہوگا۔مراد علی شاہ نے الزام لگایا کہ ان کا نام چین جانے کی وجہ سے ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے اور وفاقی حکومت کو میرے دورہ چین پر اعتراض تھا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ وفاق کے تعاون کے بغیر بننا ممکن نہیں ہے‘ریلوے سے الگ ہماری لڑائی چل رہی ہے‘ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں لیکن ہم قرض لیکر اس منصوبے کیلئے 15 فیصد پیسے دینے کیلئے تیار ہیں۔ایوان میں اظہار خیال کرتے کرتے وزیراعلیٰ جذباتی ہوگئے اور کہا کہ لوگوں کو سولی چڑھانا، مرنا مارنا بند کریں‘ اپنے ووٹروں کیلئے کام کریں جنہوں نے آپ کو ووٹ دیا، ملک کی معاشی حالت بہت خراب ہے‘میں اس حکومت میں ملک کو ڈوبتے دیکھ رہا ہوں‘ اس حکومت کا اب صرف یہی کام رہ گیا کہ اس کو ماردو، اس کو پکڑ لو‘ وزیراعلیٰ کی تقریر پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج اور خوب شور شرابہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…